نوجوان خاتون کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد

اوڑیسا(ہم دوست نیوز)بھارت کی ریاست اوڑیسا سےتعلق رکھنے والی خاتون کرکٹر راج شری کی لاش جنگل سےبرآمد کرلی گئی۔

بھارتی پولیس کےمطابق 26سالہ کرکٹر کی لاش ریاست اوڑیسا کےشہر کٹک کےجنگل میں ایک درخت سےلٹکی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق خاتون کرکٹر11 جنوری سےلاپتا تھی جبکہ اس کی اسکوٹی بھی پولیس کو جنگل کےقریب سےمل گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےاور اس کیس کی ہر زاویے سےتفتیش کی جائے گی۔

انہوں نےکہاکہ خاتون کرکٹر کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سےسامنے آجائےگی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل لیول ٹورنامنٹ کےلیے اس علاقےمیں ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا جس کے لیےمنتخب کی گئی16رکنی ٹیم میں راج شری جگہ حاصل کرنےمیں ناکام رہی تھی۔

راج شری کےساتھ ہوٹل میں رہنے والی خاتون نےبتایا کہ بدھ کی شام ٹیم کےارکان کےناموں کےاعلان کے بعد وہ رو رہی تھی اور اس کے بعد وہ ہوٹل سےلاپتا ہوگئی جہاں ہمیں ٹریننگ سیشن کےلیے رکھا گیا تھا۔

مرنےوالی خاتون کرکٹر کےاہلخانہ نےواقعے کو قتل قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ لاش پر زخموں کے نشانات تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حنا پرویز بٹ نے پی ٹی آئی کا انتخابی پوسٹر شیئر کردیا
اہلخانہ کےمطابق راج شری فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹرتھی۔

Leave a Reply