ن لیگ اور پیپلز پارٹی اب الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہیں؟ اسد قیصر کا سوال

مانچسٹر(ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما اورسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےاستفسار کیا ہےکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اب الیکشن سےکیوں بھاگ رہی ہیں؟

مانچسٹر میں میڈیا سےگفتگو میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نےکہاکہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی،خیبر پختونخوا اسمبلی بھی جلدتحلیل ہو گی۔

انہوں نےکہاکہ ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن ہوں،اس پر پی پی اور ن لیگ نےکہا تھاکہ دونوں صوبائی حکومتیں تحلیل کریں تو الیکشن ہوجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کی، شرجیل انعام میمن
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نےمزید کہاکہ اب یہ جماعتیں الیکشن کرائیں،یہ الیکشن سےکیوں بھاگ رہی ہیں،ان تھوڑی بھی جرات ہےتو عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔

Leave a Reply