بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کب ہوگا؟ جانئیے

کوئٹہ(ہم دوست نیوز)بلوچستان میں7 روزہ انسدادِ پولیومہم کا آغاز کل بروز پیر16جنوری کو ہو رہا ہے۔

ای او سی سینٹر کےکوآرڈینیٹر زاہد شاہ نےبتایا ہےکہ صوبے میں انسدادِ پولیومہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نےبتایا ہےکہ انسدادِ پولیو مہم میں11 ہزار سےزائد ٹیمیں حصّہ لیں گی۔

انہوں نےمزید بتایا ہےکہ پولیو مہم میں25لاکھ99 ہزار سےزائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا گیا
کوآرڈینیٹر ای او سی سینٹر نے یہ بھی بتایا ہےکہ مہم کےدوران بچوں کو وٹامن اے کےقطرے بھی پلائےجائیں گے۔

Leave a Reply