کھانا ڈیلیور کرنیوالا نوجوان تیسری منزل سے کود گیا، مگر کیوں؟

حیدر آباد( ہم دوست نیوز)بھارت کےشہر حیدر آباد میں کھانا ڈیلیور کرنےآنے والا نوجوان کسٹمر کے کتے کےخوف سےعمارت کی تیسری منزل سے کود گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق23سالہ رضوان ایک اپارٹمنٹ میں کھانا ڈیلیور کرنےپہنچا،دروازہ کھٹکھٹانےپرگھر میں موجود پالتو کتا اس کی طرف دوڑا جس سےگھبرا کر اس نےتیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

رپورٹس کےمطابق فوڈ ڈیلیوری کرنےوالےلڑکے کےسر پر گہری چوٹیں آئیں جس کےبعد کسٹمر نے اسےاسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران وہ چل بسا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنےوالےنوجوان کے اہلِ خانہ کی شکایت پر پولیس نےکسٹمر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بارشوں میں کمی کی وجہ خواتین کا حجاب نہ پہننا ہے، ایرانی عالم
رپورٹ کےمطابق رضوان آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے پاس تین سال سےملازمت کر رہاتھا۔

Leave a Reply