عمران پنجاب اسمبلی توڑ کر آپ حماقت کر بیٹھے ہیں، احسن اقبال

نارووال(ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑ کر آپ حماقت کر بیٹھے ہیں۔

نارروال میں میڈیا سےگفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہاکہ عمران خان ہمت کریں،بہادر بنیں اور خیبرپختونخوا کی اسمبلی بھی توڑیں۔

انہوں نےکہاکہ عمران خان صاحب اب آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،پنجاب اسمبلی توڑ کر آپ حماقت کربیٹھےہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ پنجاب حکومت کے خاتمے سےعوام کو نااہل اور کرپٹ حکومت سےنجات ملی ہے۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی جھوٹ اور مکر،فریب کی سوشل میڈیا فلم کا ڈراپ سین ہونے والا ہے۔

Leave a Reply