سینئر وکیل قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور ( ہم دوست نیوز) پشاور میں سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدرعبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کےمطابق عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائیکورٹ کی حدود میں فائرنگ کی گئی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نےسابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبدالطیف آفریدی کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

پولیس کےمطابق لطیف آفریدی کو6 گولیاں لگی تھیں۔

پولیس کےمطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والےشخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق فائرنگ کرنےوالے کی شناخت عدنان کے نام ہوئی ہے جو سائل کی حیثیت سے ہائیکورٹ میں داخل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سیاست سے دلبرداشتہ ہوگیا ہوں، خواجہ سعد رفیق
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا سےبات چیت میں کہاکہ ملزم سےشناختی کارڈ اور لاءکالج کا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے

Leave a Reply