عالمی شہرت یافتہ پستہ قد یوٹیوبر انتقال کرگئے

ریاض( ہم دوست نیوز)اپنےپستہ قد کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے سعودی یوٹیوبرعزیز الاحمد انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کےمطابق27 سالہ عزیز الاحمد عرف’بونا‘کی موت نے ان کے مداحوں کو رنجیدہ کردیا جن کی جانب سےان کے اہلِخانہ سے تعزیت کا تانتا بندھ گیا۔

سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں پیدا ہونےوالے عزیز الاحمد ہارمونل ڈس آرڈر میں مبتلا تھےجس نے ان کے قد کےبڑھنے میں مسائل پیدا کردیے۔

اسپتال میں زیر علاج الاحمد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں خاتون ان سےسوال کر رہی تھیں کہ وہ اپنےمداحوں کو کیا پیغام دیں جس پر الاحمد نےکہا ’میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان سےبہت محبت کرتا ہوں۔

یاد رہےکہ پستہ قد عزیز الاحمد کو سوشل میڈیا پر ان کی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سےشہرت حاصل تھی۔ان کےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کےفالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں تھی۔

Leave a Reply