کارٹون دیکھنے کا اثر….6 سالہ بچے نے چھوٹے بھائی کی گردن پر چھری چلا دی.

بذریعہ ثمینہ محمدیہ
32 مناظر

مصر : ( ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق مصر کے علاقے الھرم میں 6 سالہ بچے نے اپنے چھوٹے بھائی کے گلے پر چھری چلا کر اسے ذبح کر دیا.

اطلاعات کے مطابق بچوں کی والدہ ہمسائیوں کی طرف کسی کام سے گئی تھی. واپس آئی تو دیکھا کہ بڑا بیٹاچھوٹے بھائی کے گلے پر چھری چلا کر اس کے پاس بیٹھا اسے اٹھانے کی کوشش کر رہا تھا.

اہلِ محلہ کے مطابق خون میں لت پت بچے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی.

بچے کا کہنا ہے کہ کارٹون میں ایسا ہی ہوتا ہے جب دو لوگ لڑتے ہیں تو ایک دوسرے کی گردن پر چھری چلا دیتا ہے. کچھ دیر بعد وہ شخص دوبارہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے. لیکن میرا بھائی کیوں نہیں اٹھ رہا.

Related Articles

Leave a Reply