معروف بھارتی پرو ڈیوسر انتقال کر گئے

بذریعہ Quratulain
119 مناظر

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نوجوان فلم پروڈیوسر و اداکار مہیش کونیرو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش کونیرو کو حیدرآباد میں ان کے گھر میں دل کا دورہ پڑا تھا، جہاں سے انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اداکار و پروڈیوسر کی موت پر جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار جونیئر این ٹی آر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں جونیئر این ٹی آر نے لکھا کہ بہت دکھ کے ساتھ میں آپ لوگوں کو بتارہا ہوں کہ میرے سب سے پیارے دوست مہیش کونیرو نہیں رہے۔

جونیئر این ٹی آر نے کہا کہ دوست کی موت پر انہیں صدمہ پہنچا ہے جبکہ وہ اس وقت کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں

Related Articles

Leave a Reply