( ہم دوست نیوز) پاکستان کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز اپنا پہلا میچ کھیلا تھا ۔
نسیم شاہ ہفتہ کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے پاکستان سے بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوئے تھے ، جہاں نسیم شاہ نے گزشتہ روز کومیلا وکٹورینز کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا ۔
نسیم شاہ نے ڈھاکہ ڈومینیٹرز کے خلاف میچ میں 4 اوورز کرا کے 12 رنز بنائے اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔
میچ میں کومیلا وکٹورینز نے 60 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ، جبکہ خوشدل شاہ کو آل راؤنڈر میں بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔