اعظم خان نے وہاب ریاض

اعظم خان نے وہاب ریاض کو ابھی سے وزیر کھیل مان لیا

( ہم دوست نیوز) پاکستان کے معروف کرکٹر اعظم خان نے صوبہ پنجاب کے متوقع نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض کی تصویر اپلوڈ کردی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعظم خان نے وہاب ریاض کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر کھیل کے ساتھ وقت گزرا ہے ۔

کرکٹر اعظم خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مصروف آدمی ’بزی مین‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس وقت کرکٹر وہاب ریاض اور کرکٹر اعظم خان دونوں ہی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک ہیں۔

یاد رہے کہ کرکٹر وہاب ریاض نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وطن واپسی پر صوبہ پنجاب کے نگراں وزیر کھیل کا حلف اٹھائیں گے۔

پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا منفرد اعزاز

Leave a Reply