لاہور: ( ہم دوست نیوز ) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے ٹاپ بیٹر اور باؤلر کا اعزاز ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے پاس ہے۔
ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے لاہور قلندرز کے حارث رؤف، شاہین آفریدی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب ، حسن علی جب کہ کوئٹہ کے محمد حسنین سب کو ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
احسان اللہ نے پی ایس ایل 8 میں اب تک 6 میچز میں 14 کھلاڑیوں کو شکار کر کے سب سے زیادہ وکٹوں کے ساتھ فضل محمود کیپ پر قبضہ کر لیا ہے، ان کی اب تک کی بہترین باؤلنگ 12 رنز کے بدلے 5 وکٹیں ہیں۔
اسی طرح وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں بھی ملتان سلطانز کے محمد رضوان کا پہلا نمبر ہے، محمد رضوان 6 میچز میں 358 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان سات کیچز کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی اس وقت سب سے آگے ہیں ۔