لاہور: ( ہم دوست نیوز ) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں ڈیوڈ ویزا ، راشد خان اور سیم بلنگز پر انعامات کی بارش کر دی ہے ۔
گزشتہ روز ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے ملتان سلطانز کے خلاف بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے ۔
کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی ویڈیو لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ہے ۔
ویڈیو میں چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے ڈیوڈ ویزا کو آئی فون ، سیم بلنگز کو 1 سال کے لیے فری برانڈڈ شو، اور راشد خان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ کا تحفہ دیا ہے ۔