لاہور: ( ہم دوست نیوز) ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر انور علی پی ایس ایل کے دوسرے مہنگے ترین باؤلر بن گئے ہیں ۔
پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے انور علی نے چار اوورز میں 66 رنز کے بدلے ایک وکٹ لی ہے ، جب کہ حریف بیٹرز نے ان کو 4 چھکے اور 7 چوکے جڑے۔
اس سے قبل شاہد آفریدی کو 2022ء میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 67 رنز برداشت کرنا پڑے تھے ۔