لاہور: ( ہم دوست نیوز ) لاہور میں بارش کے امکان کے مد نظر پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ کا شیڈول بدل دیا گیا۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 8ویں سیزن کا فائنل میچ اب 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان اتفاق رائے سے پی ایس ایل کے فائنل کا دن تبدیل کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل فائنل، نجم سیٹھی نے نگراں وزیر اعلیٰ سے کس چیز کا مطالبہ کردیا؟