شاہد آفریدی

افغانستان کے خلاف شکست پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

لاہور: ( ہم دوست نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی کا افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست پر ردعمل سامنے آگیا ہے ۔

افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل دو ٹی 20 میچز میں شکست کے بعد سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا بے حد قابل تعریف ہے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا چاہیے اور پی سی بی کا یہ اچھا اقدام ہے لیکن سینئر کھلاڑیوں کو بنچ پر بٹھا دینے کی بجائے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونا چاہیے تھا تا کہ نئے کھلاڑی فیلڈ کا تجربہ حاصل کرسکیں ۔

شاہد آفریدی نے افغان ٹیم کو جیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ آپ نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے ، راشد خان ہمیشہ کی طرح اب بھی شاندار رہا۔

پاک افغان کرکٹ میچ اور ہمارے روئیے: محمد زبیر مظہر پنوار

Leave a Reply