شارجہ: ( ہم دوست نیوز) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ٹی 20 م میں شکست دینے والے اپنے کھلاڑیوں کے لیے جدید آئی فون اور ہزاروں ڈالرز کے انعامات دینے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو افغان ٹیم کے روم میں جا کر کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے جیت کے اس موقع پر 15 رکنی ٹیم کو 3 ہزار ڈالرز اور جدید آڈالرزن دینے کا اعلان کیا ہے ، افغان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی دو ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے جب کہ ایڈمن سٹاف کو بھی 1 ہزار ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ افغانستان نے شارجہ میں ہونے والے 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے 2 میچز میں پاکستان کو شکست دی ڈالی ہے۔