ممبئی: ( ہم دوست نیوز) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سدھیر نائیک 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھیر نائیک گزشتہ دنوں گھر میں گرنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے اور ان کے سر پر معمولی چوٹ آئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق وہ ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے ، تاہم انہوں نے مختصر علالت کے بعد اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لی ہیں ۔
کرکٹر سدھیر نائیک نے 70 کی دہائی میں بھارت کی جانب سے تین ٹیسٹ اور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے ، اس کے علاوہ انہوں نے 85 فرسٹ کلاس میچز میں 35.29 کی اوسط کے لحاظ سے 4 ہزار 376 رنز بنائے تھے ۔
سدھیر نائک ڈومیسٹک کرکٹ میں ممبئی کے سابق کوچ بھی رہے تھے، اس کے علاوہ سدھیر نے ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں چیف کیوریٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔
سدھیر نائک کے انتقال پر بھارت کے کرکٹ بورڈ، سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔