لاہور : ( ہم دوست نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے شاندار بیٹر ڈیرل مچل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
لاہور پہنچنے پر گفتگو کے دوران کیوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ 2 دن قبل کوئنز ٹاؤن سے سفر کا آغاز کیا تھا، ابھی پاکستان پہنچے ہیں، پاکستان ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور یہ سیریز ہمارے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے۔
مچل نے مزید کہا ہے کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جو پہلے اس کنڈیشنز میں کبھی نہیں کھیلے ، یہاں ہو م گراؤنڈ سے کنڈیشنز بہت زیادہ مختلف ہیں، یہاں نوجوان کھلاڑی مزید تجربہ حاصل کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ5 ون ڈے میچز اور 5 ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کافی لمبی ہے، ہم کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیل پائیں ۔