ایم ایس دھونی ایک

ایم ایس دھونی ایک بہترین کرکٹنگ مائنڈ رکھتے ہیں،گریگ چیپل

ایم ایس دھونی ایک بہترین کرکٹنگ مائنڈ رکھتے ہیں،گریگ چیپل

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی لیجنڈ گریگ چیپل نے سابق ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی کو کرکٹ کے تیز ترین دماغوں میں سے ایک کہہ دیا۔انہوں نے درجہ بندی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فیصلہ سازی کی مہارت کی وجہ سے وہ اپنے دور کے عظیم کپتانوں سے ممتاز رہے۔

تفصیلات کے مطابق گریگ چیپل 2005 سے 2007 تک بطور ہیڈ کوچ ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ تھے۔انھوں نے دو سال پر محیط عرصہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہنگامہ خیز دور گزارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ کرکٹ ممالک نے وہ ماحول کھو دیا ہے جو گزرے ہوئے دور میں ان کے ترقیاتی ڈھانچے کا ایک بڑا حصہ ہوتا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نوجوان کرکٹرز اچھے کھلاڑیوں کو دیکھ کر ان کی تقلید کرتے ہیں۔

چیپل کا کہنا تھا کہ برصغیر پاک و ہند میں اب بھی بہت سے قصبے ایسے ہیں۔جہاں کوچنگ کی سہولیات نایاب ہیں۔جہاں نوجوان کھلاڑی سڑکوں اور خالی زمینوں پر رسمی طور پر کرکٹ کھیلتے ہیں۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں سے متعدد بھارتی اسٹارز کھیل سیکھ چکے ہیں۔ان میں سے ایک ایم ایس دھونی ہیں جو جھارکھنڈ کے رانچی شہر سے آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے شروعاتی دور میں مختلف سطحوں پر تجربہ کار افراد کے خلاف خوب مقابلہ کیا۔ دھونی نے کمال فیصلہ سازی اور حکمت عملی کے سبب اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔وہ کرکٹ کے میدان میں تیز ترین دماغوں میں سے ایک ہغ جن کا میں نے سامنا کیا ہے۔

واضح رہے کہ سورو گنگولی اور جان رائٹ کی قیادت میں دھونی نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انھوں نے کے راہول ڈریوڈ کے دور میں ترقی کی۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں 183 رنز، ناٹ آؤٹ ان کے کیرئیر کی چند بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔

Leave a Reply