پیغام جاری کردیا

محمد یوسف نےبیٹی کی شادی پر جذباتی پیغام جاری کردیا

محمد یوسف نےبیٹی کی شادی پر جذباتی پیغام جاری کردیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔جس میں ان کی بیٹی بھی موجود ہے۔تصویر میں انہوں نے بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھا ہوا ہے۔

محمد یوسف نے بیٹی کے لئے پیغام لکھا کہ:

“میری گڑیا تیری رخصتی کا دن بھی
آگیا آخر
سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا
بچپن
ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک
ننھی سی گڑیا تھی
میرے آنگن میں ٹھہریں گی تیری
یادیں تیری باتیں

محمد یوسف نے مزید لکھا کہ‏:

“لو مبارک ہو تمہیں وقت سفر اب
الوداع
جاؤ بابل کے نگر سے اپنے گھر
الوداع
اے میری دختر میری نور نظر
الوداع”

خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے مطابق محمد یوسف بیٹی کی شادی کے باعث قومی ٹیم سے علیحدہ ہوگئے تھے۔تاہم لاہور ٹیسٹ کے دوران وہ دوبارہ سے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

Leave a Reply