آل راؤنڈر شکیب الحسن

آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کرونا سے نجات حاصل کر لی

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کرونا کو شکست دے دی ہے۔ وہ سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آج چٹا گرام کی فلائٹ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی ویب سائٹ کے مطابق آل راؤنڈر شکیب الحسن کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

یو اے ای کی ترقی میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار بےمثال ہے، رانا ثناءاللہ

شکیب الحسن کو 11 مئی کو بنگلہ دیش کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونا تھا۔مگر پیر کو چٹگرام میں ٹریننگ شروع کرنے کے 3 دن بعد کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔ جس کے بعد وہ قرنطینہ ہو گئے تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ جس کے بعد انہیں سری لنکا کیخلاف 15 مئی سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے ایک مرتبہ پھر سے غور کیا جا رہا ہے۔

آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کرونا سے نجات حاصل کر لی” ایک تبصرہ

Leave a Reply