شاداب خان اگلے ماہ

شاداب خان اگلے ماہ شادی کر رہے ہیں؟؟

(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شاداب خان سے متعلق اُن کی چہیتی بھابی یعنی حسن علی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ شاداب خان اگلے مہینے شادی کرنے والے ہیں۔

گزشتہ دنوں بالر حسن علی کی بیگم سامعہ آرزو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری لگائی اور اپنے فالوورز کے بے شمار سوالوں کے جوابات دیے۔

سکردو: پہاڑی تودے گرنے سے سینکڑوں سیاح پھنس گئے

سامعہ آرزو نے بتانا کہ پاکستان میں اُن کا سب سے پسندیدہ شہر لاہور ہے اور وہ لاہور ہی میں رہائش پذیر ہیں، جبکہ اُن کا پسندیدہ ملک بھارت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اُن کی بہترین دوست بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی بیگم ثانیہ مرزا ہیں۔

سامعہ آرزو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ حسن علی کی پسندیدہ غذا دال چاول ہیں۔

اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اُنہیں پاکستان میں شاداب خان اور بابر اعظم پسند ہیں جبکہ بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی اُن کو پسند ہیں۔

شاداب خان کی شادی سے متعلق سامعہ نے لکھا کہ شاداب خان کی اگلے ماہ شادی ہے۔اس دلچسپ جواب پر شاداب خان بھی اس سوال و جواب کے سیشن میں کود پڑے۔

شاداب خان نے انسٹا گرام پر سامعہ کے جواب پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کرے! لیکن کہاں ہو رہی ہے، مجھے بھی بتا دیں۔

Leave a Reply