آئی سی سی کی

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن برقرار

دبئی:(ہم دوست نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں انگلینڈ کے جوئے روٹ نے دنیا کے بہترین بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

آئی سی سی کیجانب سے جاری ہونے والی رینکنگ میں آسٹریلیا کے
بلے باز مارنوس لابو شین دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے ، جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

توڑ پھوڑ کا کیس، عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے

جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت کے ریشبھ پنٹ مزید 5 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن ایک درجہ کم ہونے کے بعد چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو کو 10 بہترین بیٹرز میں شامل ہوگئے ہیں۔

اگر ٹیسٹ میچز میں بولنگ کی بات کی جائے تو آسٹریلیا کے بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر ہیں،جبکہ بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون دوسرے اور تیسرے نمبر پر جیسپریٹ بھمرا ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی کی چوتھی پوزیشن ہے اور حسن علی ایک درجے ترقی کے ساتھ 15 ویں نمبرپر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پوزیشن برقرار” ایک تبصرہ

Leave a Reply