بہادروں نے بہادری سے

بہادروں نے بہادری سے میچ جیتا ، والد بابر اعظم

(ہم دوست نیوز):قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے انگلینڈ کیخلاف دلچسپ مقابلے میں قومی ٹیم کی فتح کو ٹیم کا اتفاق اور ایک دوسرے پر اعتماد کا نتیجہ قرار دیدیا ہے۔

اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کیلئے پردیس سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے، شیئر کردہ تصاویر میں بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو لندن برج کے پاس کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

بابر اعظم کے والد بیٹے کی کارکردگی پر خوشی سے رو پڑے

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ” پردیس سے دیس والوں کو سلام ، میرے خیال سے آج قومی کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ اُن کا آپس کا اتفاق، ایک دوسرے پر اعتماد ، کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور عوام کی دعائیں اور پیار جیتا ہے۔

بابر اعظم کے والد نے مزید لکھا کہ بہادروں نے بہادری سے میچ جیتا ، جو جیتا وہی سکندر اور یہ بات ہماری بہادر قوم سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا ہے۔انہوں نے بھی اپنی پوسٹ میں” پاکستان زندہ باد ” کا نعرہ لگایا۔

Leave a Reply