بھارتی خاتون کرکٹر کا

بھارتی خاتون کرکٹر کا ہوٹل سے سامان چوری ہو گیا

(ہم دوست نیوز) : بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کا دورہ کیا ، جہاں بھارتی ٹیم کی وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ کا سامان کمرے سے چوری ہوگیا ہے ۔

بھارتی ویمن ٹیم کے حالیہ انگلینڈ کے دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے میچز کی سیریز 10 سے 24 ستمبر تک کھیلی گئی۔

ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، 3 نئی کرکٹرز بھی شامل

بھارتی ٹیم کی وکٹ کیپر تانیہ بھاٹیہ نے اس دورے کے دوران ہوٹل کے کمرے سے سامان چوری ہونے کی شکایت کی ہے۔

خاتون کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ انگلینڈ کے دورے کے دوران لندن میں ہوٹل کے کمرے میں کوئی داخل ہوا اورمیرا بیگ ، زیورات، نقدی اور گھڑیوں سمیت دیگر سامان لے اڑا۔

تانیہ بھاٹیہ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سیکیورٹی کی ناکامی کی وجہ سے ہوا اور امید ہے کہ جلد ہی تحقیقات کے بعد معاملہ حل کرلیا جائے گا۔

Leave a Reply