وسیم اور وقار نے

وسیم اور وقار نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے مثالی پلیئنگ الیون بتادی

(ہم دوست نیوز):ٹی 20 ورلڈکپ رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے جارہا ہے اور اس سے متعلق دن بدن قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر بحث بھی کی جارہی ہے۔

تاہم انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ساتویں ٹی ٹونٹی میچ سے پہلے ایک پروگرام میں پاکستان کے دو لیجنڈری سابق بولرز وقار یونس اور وسیم اکرم نے میگا ایونٹ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی اپنی پسندیدہ پلیئنگ الیون کے بارے میں بھی بات کی۔

ٹیم کی شان دار کامیابی پر وسیم اکرم کا ردِ عمل

دونوں سابق کرکٹرز کی طرف سے دو بہت ہی دلچسپ انتخابات بتائے گئے، وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑی اعظم خان کو منتخب کیا جبکہ وقار یونس نے تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کا انتخاب کیا۔

دونوں سابق کرکٹرز کی ٹیم یہ ہیں:

وقار یونس:

محمد رضوان، فخر زمان ،بابر اعظم، شعیب ملک ، شان مسعود ، آصف علی، محمد نواز ، شاداب خان، نسیم شاہ ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔

وسیم اکرم:

بابر اعظم، محمد رضوان ،شان مسعود، اعظم خان ، افتخار احمد، شاداب خان ، آصف علی ، محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی۔

خیال رہے کہ اکثر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے وقار یونس کی پلیئنگ الیون پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply