شاہین آفریدی

شادی پر سب کو بلاؤں گا، شاہین آفریدی

( ہم دوست نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی شادی کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

کرکٹر حارث رؤف کے نکاح کے بعد سب کی نظریں شاہین آفریدی کی شادی پر جمی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک پروگرام ’میٹ اینڈ گریٹ پروگرام‘ میں حصہ لیا ہے اور اس دوران انہوں نے متعدد دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دیے۔
شاہین آفریدی سے اس تقریب میں بھی اُن کی شادی کی تیاریوں کے متعلق سوال کیا گیا ۔

سوال کے جواب میں فاسٹ باولر شاہین آفریدی کا مختصر سے جواب تھا کہ شادی میں ایک ماہ رہ گیا ہے، شادی کی تیاریاں اچھی چل رہی ہیں، ان شاءاللّٰہ میں اپنی شادی میں سب کو ہی بلاؤں گا۔

متعدد سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ کی شادی ہے۔

شاہین آفریدی کی سرفراز احمد سے معذرت، شعیب اختر کا رد عمل سامنے آگیا

Leave a Reply