بسمہ معروف

سال 2022 کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی شاندار رہی: بسمہ معروف

( ہم دوست نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ سال 2022 ء میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی شاندار رہی ہے ۔

کپتان بسمہ معروف کا 2022ء میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ورلڈکپ 2022ء میں اچھا نہیں کھیل سکے، لیکن ایونٹ میں پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو ہرا دینا 13 برس میں ورلڈ کپ میں پہلی بڑی کامیابی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں بھارت کو 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ ہرایا گیا ہے ، آئر لینڈ اور سری لنکا کے خلاف 6 میں سے 5 ون ڈے میچز جیتے گئے تھے ۔

ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا مزید کہا کہنا ہے آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں پاکستان کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ہے اور 3 کرکٹرز نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈز بھی جیتا ہے ۔

کپتان بسمہ معروف نے مزید کہا ہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ پہلی مرتبہ کیا ہے جو بہت شاندار رہا۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دی جانے والی سہولتیں

Leave a Reply