فرسٹ کلاس کرکٹ

فرسٹ کلاس کرکٹ میں آغا سلمان اپنے سنگ میل سے لاعلم نکلے

( ہم دوست نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آغا سلمان فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل ہونے کے اہم سنگ میل سے لاعلم نکلے۔

کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران کرکٹر آغا سلمان سے دلچسپ سوال کیا گیا۔

سوال کے دوران آغا سلمان سے پوچھا گیا کہ انکی فرسٹ کلاس کرکٹ کی 100 وکٹ مکمل ہوگئی ہیں تو اس حوالے سے وہ کیا محسوس کر رہے ہیں؟ جس پر آغا سلمان کا یہ کہنا تھا کہ مجھے تو اس بات کا علم ہی نہیں کہ میری 100 وکٹیں مکمل ہو چکی ہیں۔

آغا سلمان نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ کم سے کم اسکور پر ہم نیوزی لینڈ کو محدود کرنے کی کوشش کریں ، ہمیں نہیں لگ رہا تھا کہ ہم نیوزی لینڈ کی وکٹیں لے پائیں گے لیکن اچھی باولنگ کا کریڈٹ پاکستان کے باولرز کو جاتا ہے۔

کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے، نجم سیٹھی

Leave a Reply