ڈیوڈ وارنر

ریٹائرمنٹ سے قبل ہی ڈیوڈ وارنر کو نوکری مل گئی

( ہم دوست نیوز) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ان کی ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی کمنٹیٹر کی نوکری مل گئی ہے ۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو آسٹریلوی کرکٹ کے رائٹس خریدنے والے چینل نے کمنٹری پینل میں شامل کر لیا ہے ۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ماضی میں بھی بطور مہمان کمنٹری باکس میں شامل ہوتے رہے ہیں۔

چینل کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر ریٹائرمنٹ کے بعد جب تک چاہیں وہ کمنٹری کر سکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ ہفتے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر وارنر کے منیجر جیمز ارسکائین کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں

فرسٹ کلاس کرکٹ میں آغا سلمان اپنے سنگ میل سے لاعلم نکلے

Leave a Reply