نجم سیٹھی

عامر اگر ٹیم میں آنا چاہیں تو انہیں نہیں روکوں گا: نجم سیٹھی

( ہم دوست نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ فاسٹ باولر محمد عامر اگر ٹیم میں واپس آنا چاہیں تو میں ان کو نہیں روکوں گا۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا یہ مؤقف تھا کہ جو بھی میچ فکسنگ کے حوالے سے سزا یافتہ ہے یا اس قسم کے الزامات میں ملوث ہے تو اس کو ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیے لیکن میرا یہ مؤقف ہرگز نہیں ہے، میرا مؤقف یہی ہے کہ ایسا شخص جس نے جرمانہ ادا کر دیا ہو اور اس کی اصلاح بھی ہوگئی ہو ، اس کو ٹیم میں واپس آنے کی اجازت ہوگی ۔

محمد عامر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر عامر ٹیم میں واپس آنا چاہیں تو میں ان کو نہیں روکوں گا، یہ ہمارے سلیکٹرز کا فیصلہ ہوگا لیکن میں عامر کو اہل قرار دوں گا۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں آغا سلمان اپنے سنگ میل سے لاعلم نکلے

Leave a Reply