رمیز راجہ

رمیز راجہ کرکٹ بورڈ سے اپنی اشیاء واپس لینے سے انکاری

لاہور : ( ہم دوست نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنی اشیاء کو واپس لینے سے انکاری ہوگئے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کی اشیا کو دو مرتبہ ان کے گھر بھجوایا ہے ، دونوں مرتبہ یہ اشیاء رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے کو نہیں ملے۔

دوسری مرتبہ سابق چیئرمین رمیز راجہ کی اہلیہ نے چیزیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے ، تیسری مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے نے رمیز راجہ کو ان کی چیزیں بذریعہ کورئیر بھجوانے کے لیے کال کی تھی لیکن رمیز راجہ نے کورئیر کے ذریعے ان چیزیں کی وصول کرنے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی بورڈ میں رہ جانے والی چیزوں کی حقیقت بھی سامنے آگئی ہے ، رمیز راجہ کی اشیاء میں 1992ء کے ورلڈ کپ کی رپلیکا شرٹ، 2 عینک بکس ، 1 سونف کی ڈبیہ شامل ہیں۔

عامر اگر ٹیم میں آنا چاہیں تو انہیں نہیں روکوں گا: نجم سیٹھی

Leave a Reply