پی سی بی

پی سی بی کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک ہوجانے کے بعد بحال ہوگیا

کراچی: ( ہم دوست نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل یوٹیوب چینل دوبارہ بحال ہوگیا ہے ، ہیکرز نے یوٹیوب چینل کو ہیک کر لینے کے بعد پی سی بی کے آفیشل چینل پر Tesla US24 لکھا تھا۔

یوٹیوب چینل کے ہیکرز نے چینل پر موجود تمام ویڈیوز بھی غائب کر دی تھیں ، اطلاع ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یوٹیوب حکام سے فوری طور پر رابطہ کیا اور یوٹیوب کے ذمہ داران نے ہنگامی طور پر کارروائی کرتے ہوئے چینل کا کنٹرول دوبارہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی متعلقہ ٹیم نے چینل کی تحلیل شدہ ویڈیوز بحال کرنے کے بعد چند نئی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی ہیں۔

پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کردیا

Leave a Reply