چیف سلیکٹر نے بابر اعظم

چیف سلیکٹر نے بابر اعظم کی تعریف کر دی

( ہم دوست نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کپتان بابر اعظم کی تعریف ان الفاظ میں کر دی ہے کہ بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے، اس کو اتنا ہی اچھا کپتان دیکھنا چاہتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کپتان اور سلیکٹرز اب ایک پیج پر ہیں۔ عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کپتان اور سلیکٹرز اپنی اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے پوری کر رہے ہیں، جو بھی کھلاڑی پر فارم کر رہا ہے اگر وہ منتخب نہیں ہو گا تو یہ ناانصافی ہے۔

یاد رہے رہے کہ چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ون ڈے اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے ، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے حارث سہیل کی 2 سال کے بعد ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے جب کہ حارث رؤف اور فخر زمان بھی فٹ ہو کر ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

شاہد آفریدی کے شادی شدہ زندگی سے متعلق انکشافات

Leave a Reply