سرفراز احمد

کیا آپ دوبارہ کپتان بنیں گے ، سرفراز نے کیا جواب دیا ؟

( ہم دوست نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز میں انتہائی شاندار بیٹنگ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر اور بیٹر سرفراز احمد کا ہر جگہ خوب چرچا ہو رہا ہے۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پر بھی سرفراز احمد کو تمام فارمیٹس میں کھلانے کے حوالے سے بھی بحث بھی زور و شور سے کی جارہی ہے۔

کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کرکٹر سرفراز احمد سے ٹیم کے کپتان بننے اور کتنے سال تک کھیلنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پھر سے کپتانی کے سوال پر کرکٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اس وقت بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں اور جب تک وہ کپتان رہیں گے ہم سب کو بابر اعظم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ کھیلنے کا تعلق فارم اور فٹنس سے ہوتا ہے، اگر آپ کے پاس یہ فارم اور فٹنس دونوں ہیں تو آپ چالیس برس کی عمر تک بھی اچھا کھیل سکتے ہیں۔

ایک اور اعزاز سرفراز احمد کے نام

Leave a Reply