بابر اعظم

میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے ناکہ کسی کو جواب دینا ، بابراعظم

( ہم دوست نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی ذمہ داری کا بخوبی علم ہے ، کسی کو بھی خوش کرنےکی ضرورت نہیں ہے ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لیں، وائٹ بال کرکٹ میں جیت کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش ہو گی ۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے مختلف فارمیٹ کے لیے مختلف کمبینیشن ہونے چاہیے، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہماری بہترین پلیئنگ الیون میدان میں اتارنے کی کوشش ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ نائب کپتان شان مسعود کو کھلانے یا پھر نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا,طیب طاہر اور کامران غلام ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کپتان بابراعظم نے مزید کہا کہ میرا کام پاکستان کو جتوانا ہے، مجھے اپنی ذمہ داری کا بخوبی علم ہے ، مجھے کسی کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، میرا کام کرکٹ کھیلنا ہےکسی کو جواب دینا ہرگز نہیں۔

پی سی بی نے رمیز راجہ کو پنشن دینے کی منظوری دیدی

Leave a Reply