امریکہ: ( ہم دوست نیوز) امریکہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان اور ابھرتی ہوئی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر وکٹوریہ لی 18 برس کی عمر میں چل بسی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹوریہ لی کے اہل خانہ نے ان کی موت کی وجہ فی الحال کسی کے ساتھ شیئر نہیں کی ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹوریہ لی نے اپنے مختصر سے کیریئر میں 3 مقابلے جیتے ہیں ، وکٹوریہ لی نے آخری فائٹ ستمبر 2021ء میں جیتی تھی۔
ایم ایم اے فائٹر وکٹوریہ لی کی بہن کے مطابق وہ ان دنوں میں اپنی گریجویشن پر بہت زیادہ توجہ دے رہی تھی۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹوریہ لی کے بہن بھائی بھی فائٹنگ کے کھیل کے ساتھ ہی منسلک ہیں۔