کیون لی

امریکہ کے پروفیشنل مکس مارشل آرٹسٹ کیون لی نے اسلام قبول کر لیا

امریکہ: ( ہم دوست نیوز) امریکہ سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل مکس مارشل آرٹسٹ کیون لی نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر ٹویٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کیون لی نے کہا ہے کہ میں نے دین اسلام کو قبول کر لیا ہے اور میں ایک مسلمان کی طرح زندگی گزار رہا ہوں۔

ویڈیو کے بعد اپنی ٹویٹ میں کیون لی نے مزید کہا ہے کہ دین اسلام قبول کر لینے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے میری حوصلہ افزائی کی ہے۔ میں سوشل میڈیا پر ملنے والے پیغامات اور فون کالز کی وجہ سے بہت اچھا محسوس کررہا ہوں۔

کیون لی نے مزید بتایا کہ بے شک اللہ تعالیٰ سب سے بڑا کارساز ہے اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں سچے اور سیدھے راستے پر گامزن ہوا۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں کیون لی نےکہا کہ میں نے اکتوبر 2021ء میں اسلام قبول کیا تھا لیکن عوامی سطح پر اس کا اعلان اب کیا ہے۔ میں جلد ہی ایک پوڈ کاسٹ شروع کروں گا جہاں میں مزید تفصیل کے ساتھ بات کر سکتا ہوں۔

مارشل آرٹس کے کھلاڑی، دن کو مزدوری اور شام کو پریکٹس !!

Leave a Reply