افغانستان اور آسٹریلیا

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز ختم ہو گئی

( ہم دوست نیوز) افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز ختم کردی گئی ہے جو مارچ میں شیڈول کی گئی تھی ، یہ فیصلہ اس لیے ہوا ہے کیونکہ اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے ۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے معاملے پر حکومت سے طویل مشاورت ہو گئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ۔

کرکٹ آسٹریلیا کا مزید کہنا ہے کہ لڑکیوں کو جم اور پارکس میں جانے کا بھی موقع نہیں دیا جا رہا ۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کی شکست پر طالبان رہنما کا ردعمل آ گیا

Leave a Reply