امپائر علیم ڈار

علیم ڈار امپائرنگ کے دوران خود کو بابر اور وسیم سے بچاتے رہے

( ہم دوست نیوز) کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں عام طور پر اپنے فیصلے سے امپائرز کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈالتے ہیں لیکن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں اس کے برعکس دیکھا گیا ہے ۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گے دوسرے ون ڈے میچ کو امپائر علیم ڈار کے لیے خاصا مشکل دیکھا گیا ۔

کراچی اسٹیڈیم میں 100 اوورز کے کھیل کے دوران امپائرنگ کے ساتھ ساتھ علیم ڈار خود کو بچانے کے لیے بھی کافی کوششیں کرتے نظر آئے۔

میچ کی پہلی اننگز کے دوران وسیم جونیئر نے باؤنڈری کے قریب سے تھرو کی جس سے ایمپائر علیم ڈار نے بچنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور گیند ان کے پیر پر جا لگی۔

پہلی اننگ میں چوٹ لگنے کے بعد علیم ڈار کو دوسری اننگز میں خود کو بچانے کے لیے کافی ایکشن میں دیکھا گیا۔

دوسری اننگر میں کپتان بابر اعظم کے کھیلے گئے ایک شاٹ پر لیگ امپائر کی پوزیشن پر کھڑے امپائر علیم ڈار نے بے حد چستی کے ساتھ خود کو بچا لیا۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان میچز کی تاریخیں تبدیل

Leave a Reply