راشد خان

افغان کرکٹر راشد خان نے بی بی ایل چھوڑنے کی دھمکی دےدی

افغانستان: ( ہم دوست نیوز ) افغان کرکٹر راشد خان نے آسٹریلیا کے افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار پر کرکٹ آسٹریلیا کو بگ بیش لیگ کے حوالے سے دھمکی دے ڈالی ۔

افغان طالبان کی جانب سے لڑکیوں پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ون ڈےکرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد افغان کھلاڑی نوین الحق نے بگ بیش لیگ کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ، تاہم اب افغان کرکٹر راشد خان نے بھی کرکٹ آسٹریلیا کو سیاست کو کرکٹ سے دور رکھنے کا مشوہ دیا ہے۔

کرکٹر راشد خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مجھے یہ سن کر افسردگی ہو رہی ہے کہ آسٹریلیا نے مارچ میں افغانستان سے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے ، میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور ہم نے بین الاقوامی سطح پر بھی انتہائی بہترین کارکردگی دکھائی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آسٹریلیا افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے میں ان کمفرٹ ایبل ہے تو میں بی بی ایل میں اپنی موجودگی کے ساتھ کسی کو بھی بے چین نہیں کرنا چاہتا ہوں ، میں اس مقابلے میں انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اپنے مستقبل کے حوالے سے سوچ رہا ہوں ۔

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز ختم ہو گئی

Leave a Reply