وسیم اکرم

وسیم اکرم کے بیٹے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گئے

( ہم دوست نیوز) پاک کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گئے ہیں ۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیمور اکرم نے حال ہی میں ایک فائٹ میں حصہ بھی لیا تھا اور انہیں ایم ایم اے فائٹر بننے کا بچپن سے شوق ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا تیمور امریکہ میں رہتا ہے ، جہاں پر زیادہ کرکٹ نہیں ہے۔

سوئنگ کے سلطان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے اپنے بچوں کو ان کی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق دے دیا ہے اگر وہ فائٹر بننا چاہتے ہیں تو پھر ان کو بننا چاہیے ۔

وسیم اکرم کے لیے ایک اور اعزاز

Leave a Reply