آسٹریلوی کپتان

پاکستان کے خلاف ون ڈے کے لیے مکمل تیار ہوں : آسٹریلوی کپتان

( ہم دوست نیوز) آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

آسٹریلوی کپتان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ میں 6 ماہ کی بریک کے بعد اب کرکٹ میں واپس آئی ہوں ، میرے لیے یہ بریک بے حد اچھی رہی ہے ، اب میرا فوکس صرف کرکٹ پر ہے۔

کپتان میگ لیننگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے ابھی اپنے کیریئر میں بے شمار حاصل کرنا ہے، مجھے اپنے مستقبل کا علم نہیں ہے لیکن ، میں جتنا کھیل سکتی ہوں اتنا کھیلوں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کےدرمیان پہلا ون ڈے کل برسبین میں کھیلا جائےگا ۔

وسیم اکرم کے بیٹے مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گئے

Leave a Reply