شکیب الحسن بھی ’’آئی پی ایل‘‘ سے باہر ہو گئے

ممبئی: ( ہم دوست نیوز ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن بھی انڈین پریمئیر لیگ سے باہر ہوچجے ہیں۔

ذاتی وجوہات اور بنگلہ دیش کی نمائندگی کے باعث شکیب الحسن آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں، انہوں نے اس فیصلے سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

انتظامیہ کی منظوری ملنے کے بعد فرنچائز اپنے متبادل کھلاڑی کی تلاش کا عمل شروع کر دے گی۔

اس سے قبل آئرلینڈ کے خلاف وکٹ کیپر اور بلے باز لٹن داس بھی گھریلو سیریز کے باعث پنجاب کنگز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر پائے تھے، آئرلینڈ کے خلاف دونوں پلئیرز واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا حصہ ہیں ۔

بنگلہ دیش ٹیم کی بہتری کیلئے شکیب الحسن کو کپتان بنادیا گیا

Leave a Reply