(ہم دوست نیوز): ایک ہی وقت میں دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرنے والا کھلاڑی
اطلاعات کے مطابق بھارتی نژاد آسٹریلین کرکٹر کرشنن رادھا نے دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرنے کا انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
پاکستان اور انڈیا کے کرکٹرز نے بین الاقوامی کرکٹ میں ہمیشہ راج کیا ہے۔ہر دور میں دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام ان روایتی حریف ممالک کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے معترف رہے ہیں۔
اسپنرز اور بلے بازوں سے مزین یہ خطہ زمین ہر دور میں اپنے کرکٹرز کے باعث بین الاقوامی کرکٹ حلقوں میں موضوع بحث بنا ہے۔حال ہی میں بھارتی نژاد آسٹریلین کرکٹر کرشنن رادھا نے دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرنے کا انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلین انڈر 19 اسکواڈ میں شامل رادھا کرشنن الٹے ہاتھ سے بلے بازی جبکہ دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔جبکہ معروف بھارتی کرکٹرز دنیش کارتھک اور مرلی وجے کا تعلق بھی تامل ناڈو ہی سے ہے۔
واضح رہے کہ رائٹ آرم آف بریک اور سلو لیفٹ آرم آرتھوڈوکس اسپن بولنگ میں مہارت رکھنے والے 19 سالہ رادھاکرشنن نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور آل راؤنڈر کیا ہے۔منفرد انداز سے دنیائے کرکٹ میں ان کی انٹری کو کرکٹ حلقے دلچسپ قرار دے رہے ہیں۔