سرفراز احمد کے لیے

سرفراز احمد کے لیے بنگلہ دیشی اور بھارتی کرکٹرز کے پیغامات

( ہم دوست نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر سرفراز احمد کے لیے جہاں پاکستانی مداح اور پاکستانی کرکٹرز تعریفیں کر رہے ہیں، وہیں غیر ملکی کرکٹرز بھی نیوزی لینڈ کے خلاف سرفراز احمد کی شاندار سنچری اسکور کر کے پاکستانی ٹیم کو یقینی شکست سے بچانے پر پیغام جاری کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشفق الرحیم نے سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ماشاء اللہ بھائی! آپ کو پھر سے ایکشن میں اور رنز بناتا ہوا دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ۔

بھارت کے اسپن باؤلر روی چندرن نے بھی کرکٹر سرفراز احمد کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام لکھا ہے۔

روی نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ کے آخری لمحات دیکھے ہیں، سرفراز احمد نے واقعی بہترین اور قابلِ ذکر بیٹنگ سنچری اسکور کی ہے ۔

میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے ناکہ کسی کو جواب دینا ، بابراعظم

Leave a Reply