بھنگ پالیسی کا مسودہ تیار

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پروزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی سی ایس آئی آر نے انڈسٹریل و میڈیکل ہیمپ (بھنگ) پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے

مسودہ آئندہ ہفتے منظوری کیلئے پیش ہو گا،وزارت سائنس انڈسٹریل و میڈیکل ہیمپ کے ایشو کو دیکھے گی۔ آئندہ ہفتہ کے دوران وزیراعظم کو پیش کر دیا جائیگا۔

پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق پالیسی کی تیاری میں وزارت انسداد منشیات ، ڈریپ، ایف بی آر اور اے این ایف ، وزارت فوڈ سیکورٹی ، وزارت تجارت کےلوگ بھی شامل تھے تاہم مرکزی کردار وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے پاس ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ہی انڈسٹریل و میڈیکل ہیمپ کے ایشو کو بھی دیکھے گی اور ون ونڈو حل پیش کیا جائے گا

Leave a Reply