ووٹ کی معلومات کیلیے ایس ایم ایس مفت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) الیکشن کمیشن نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی طور پر سنگل ایس ایم ایس کی کل لاگت 2 روپے بمعہ ٹیکس تھی۔

تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ وہ 15دسمبر تک بلا معاوضہ اپنا ووٹ چیک کریں براہ کرم اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل پر ٹائپ کریں اور اسے 8300 پر میسج میں بھیجیں۔

آپکو الیکشن کمیشن ایس ایم ایس سے ووٹرز کو فوری طور پر اپنے ووٹ کے تمام کوائف فری مل جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن عوام کو پہلی مرتبہ یہ سہولت مفت فراہم کر رہا ہے۔

Leave a Reply