آرمی چیف کا رائل ملٹری اکیڈمی میں خصوصی خطاب اعزاز ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد ( ہم دوست نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی کے خطاب کو پورے پاکستان کیلئے لمحہ فخریہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی خطاب مسلح افواج کیلئے اعزاز ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا یہ خطاب پاکستان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے،یہ پاک برطانیہ اسٹریٹجک شراکت داری کو تسلیم کرنا ہے۔یہ ہماری مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

Leave a Reply